جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا کے امیر ترین شخص مکیش انبانی کے پاس 500 گاڑیاں موجود، ایک ڈرائیور کی تنخواہ کتنی؟ ہوش اڑا دینے والی رپورٹ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے موصوف ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں کیونکہ لوگ ناصرف ان کے بارے میں بلکہ ان سے وابستہ چیزوں اور لوگوں کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں۔ اس کی مثال مکیش امبانی کا پرتعیش گھر بھی ہے، جس

میں دنیا کی ہر جدید ترین سہولیات موجود ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس گھر میں ان کے ذاتی استعمال کی 500 گاڑیاں اور ایک عدد ہیلی کاپٹر بھی ہے۔انڈیا کی سب سے بڑی انڈسٹری ریلائنس کے مالک مکیش امبانی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مٹی میں ہاتھ ڈالتے ہیں تو اسے سونا بنا دیتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ٹیلی کام انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے ریلائنس جیو متعارف کرایا اور اپنے صارفین کو مسلسل 6 ماہ تک فری کالز اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی تھی۔ان دنوں سوشل میڈیا اور مختلف انڈین چینلز پر مکیش امبانی کی ایک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، جس میں ان کے زیر استعمال گاڑیوں اور انھیں چلانے والے ڈرائیورز کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے ایک ڈرائیور کی تنخواہ تقریباً دو لاکھ روپے ماہانہ ہے۔ تاہم مکیش امبانی جیسے بڑے آدمی کا ڈرائیور بننا اتنا آسان کام نہیں ہے۔ اس کیلئے باقاعدہ مختلف کمپنیاں ہیں جہاں ڈرائیوروں کو ٹریننگ دی جاتی ہے۔ٹریننگ کے دوران ڈرائیورز کو مختلف ٹیسٹ پاس کرنے ہوتے ہیں۔ ان ٹیسٹوں میں پاس ڈرائیوروں کو شارٹ لسٹ کر کے ہی امبانی فیملی کے یہاں بھیجا جاتا ہے۔ یہ نوکری حاصل کرنے والے ڈرائیورز کو خوش قسمت ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ آج کل کے دور میں اچھی سے اچھی نوکری کے بھی دو لاکھ روپے ماہانہ نہیں ملتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…