جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاک افغان پالیسی میں بڑی تبدیلی،امریکہ نے حیرت انگیز قدم اُٹھالیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ نے افغانستان میں مفاہمتی عمل کو فروغ دینے والے پاک افغان نمائندہ خصوصی کی ٹیم کو تحلیل اور دفتر کو ختم کردیا جبکہ سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے نمائندہ خصوصی یا مستقل وزیر کی اشد ضرورت ہے، غیر مستقل ملازمین اور دفتر بند ہونے سے افغان مسئلے کا پرامن اور سیاسی حل تلاش کرنے کی صلاحیتیں متاثر ہوں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق

پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کی ٹیم کو تحلیل اور دفتر کو ختم کردیا ہے۔اس کا اعلان سرکاری سطح پر نہیں کیا گیا تاہم اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ مذکورہ ٹیم میں شامل اہلکاروں کا معاہدہ ستمبر کے آخر میں ختم ہونے کے بعدکنٹریکٹ میں مزید توسیع نہیں کی گئی جس کے باعث مذکورہ ٹیم کی نوکریاں ختم ہوگئی ہیں اور اب وہ اپنی پوزیشن پر کام نہیں کرسکتے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا اس بات پر غور کررہا ہے کہ نمائندہ خصوصی کے تحت چلنے والے معاملات کو جنوبی ایشیائی بیورو میں ضم کیا جائے اور اس کے متعلق کون سے سرکاری اور انتظامی اقدامات کی ضرورت پڑسکتی ہے اس پر سنجیدہ نوعیت کی بحث جاری ہے۔ دوسری طرف سابق پاک افغان نمائندہ خصوصی اور پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے نمائندہ خصوصی یا مستقل وزیر کی اشد ضرورت ہے کیونکہ غیر مستقل ملازمین اور دفتر بند ہونے سے افغان مسئلے کا پرامن اور سیاسی حل کا تلاش کرنے کی صلاحیتیں متاثر ہوں گی۔واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان مشترکہ حکومت کا فارمولے نمائندہ خصوصی کے دفتر کی کوششوں سے قابل عمل ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…