واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں سے تمام دہشت گرد گروپوں کا صفایا کر دیا ٗپاکستان نے جامع اور بلاتفریق کارروائی سے دہشت گردوں کو شکست دی ہے ۔واشنگٹن میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی رکن الیزبتھ وارن سے ملاقات کرتے
ہوئے انھوں نے کہاکہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے افغانستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ٗ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے۔افغانستان میں امن سیاسی عمل اورافغان قیادت کی مدد سے ممکن ہے ٗسینیٹر الیزبتھ وارن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔