بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

27سال بعد نئی تاریخ رقم،سعودی عرب نے عراق میں بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے 27 سال بعد عراق کے لئے براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 27 سال قبل عرب عراق جنگ کے باعث بغداد کیلئے معطل کی گئی براہ راست پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔سعودی عرب کی نیشنل ایئر سروس کے سی ای او بندر المحنہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے بہت جدوجہد کے بعد برادر ملک عراق کے لیے سستی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان 27 برس قبل معطل

ہونے والے معاشی اور سماجی تعلقات دوبارہ سے شروع ہوں۔سعودی عرب کی قومی پرواز کے عراق کے لئے سول ایوی ایشن کے میڈیا ڈائریکٹر عباس الخفاجی نے بتایا کہ بغداد کیلئے 27 سال بعد پہلی پرواز جمعرات کو اڑان بھرے گی اس کے علاوہ سعودی عرب نے 1990 میں عراق کی جانب سے کویت پر حملے کے بعد بند کی گئی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا ہے۔یہ سرحد 1990 سے بند ضرور تھی مگر کچھ حج کی غرض سے سعودی عرب جانے والے عازمین کے لئے اس سرحد کو ضرور کھولا جاتا رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…