کرکوک (این این آئی)عراقی کے صوبہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی نے کہا ہے کہ کرکوک میں پسپائی کے باوجود کرد اپنی کامیابیوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ کرکوک سے کرد فورسزکی پسپائی کی بنیادی وجہ بعض کردوں کے انفرادی فیصلے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق تیل کے
وسائل سے مالا مال کرکوک شہر پر عراقی فوج کے کنٹرول کے بعد پہلی بار ایک بیان میں مسعود بارزانی نے کہا کہ کرد قوم نے اپنے تشخص کا دفاع کیا اور اسے قتل عام کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکوک میں جو کچھ ہوا وہ کردوں کے انفرادی فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ انہیں توقع ہے کہ وہ کردوں کو
اپنی کامیابیوں کے دفاع پر مطمئن کریں گے۔ کردستان کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرد فورسز اکتوبر 2016ء سے پہلے والی پوزیشن پر دوبارہ واپس جائیں گی۔کردستان کی آزادی کے لیے کرائے گئے حالیہ ریفرینڈم کے بارے
میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ ریفرینڈم اس عراقی فوج کی کرکوک میں تعیناتی کے بعد کرانا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریفرینڈم کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔