اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روس نے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے روس پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ افغان طالبان کو پٹرولیم مصنوعات مہیا کرتا ہے جس کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کو بھول چکے ہیں اس لئے امریکہ مخالف کسی کارروائی کا حصہ نہیں بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
یہ وقت الزامات لگانے کا نہیں بلکہ آنے والا وقت معاشی جنگ کا ہے جس کیلئے ہم تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس پر طالبان کی مدد جھوٹ پر مبنی ہے جس کے ذریعے امریکی و نیٹو افواج افغانستان میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ ثبوت پیش کر چکے ہیں کہ برطانیہ کے ساتھ اور کون کون طالبان کی خفیہ حمایت اور مدد کر رہے ہیں۔