بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے کیروٹ پن بجلی منصوبے سے آبی ماحول متاثر ہونے کا بھارتی دعوی مسترد کردیا۔ یہ بات شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز میں انسٹیٹوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنز کے ریسرچ فیلوہو ژیانگ نے گلوبل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی گھر بھارت کے شمال مغرب میں واقع ہے اور اس کا بھارت کے دریاؤں سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر بھارت کی تشویش سے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون متاثر نہیں ہوگا کیونکہ دونوں ملکوں کے تعلقات غیر متزلزل ہیں۔