بیجنگ(آئی این پی)چین نو صوبوں اور دو میونسپلٹیز میں ثالثی نظام شروع کرے گا،تاکہ شہری اور کاروباری مقدمات بہتر طور پر نمٹانے کی کوشش کی جاسکے،اس سلسلے میں سپریم پیپلزکورٹ اور وزارت انصاف کی طرف سے مشترکہ نئے رہنما اصول جاری کردیے گئے ہیں، جن کے ذریعے وکلاء کی
حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ تیسری پارٹی کے طور پر متنازع پارٹیوں کے درمیان ثالثی کے عمل میں فال کردار ادا کرسکے اوربات چیت کے ذریعے ان کے تنازعات کو حل کرسکے ،اس سلسلے میں مقامی عدالتوں اور ٹریبونل میں ثالثی دفاتر، قانونی خدمت مراکز ،وکلاء ایسوسی ایشنز اور قانونی فرموں
کے دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے،جہاں بیٹھ کر وکلاء اپنے فرائض انجام دے سکیں ،توقع ہے کہ ان اقدمات کے ذریعے شہری اور تجارتی مقدمات حل کرنے کی اہلیت بہتر ہوجائے گی،قانون وسائل کی بچت ہوگی،اور مقدمات پر اخراجات میں کمی ہوگی،2010میں ملک میں ثالثی کا قانون منظور کیا گیا تھا،اور اسی
کے تحت چین کے دیہاتوں،قصبوں یاٹائونز میں عوامی ثالثی کمیٹیاں قائم کی گئی تھی۔