جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عراق نے بڑی اسلامی ریاست پر حملہ کر دیا، جنگ چھڑ گئی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق اور اہم ترین اسلامی ملک کے درمیان جنگ چھڑ گئی ،کرکوک : عراقی فوج نے ازادی کا ریفرنڈم کرانے پر ریاست کردستان پر چڑھائی کردی ہے اور کرد افواج سے زبردست جھڑپیں ہوری ہیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراق سے علیحدگی کا ریفرنڈم کرانے پر عراق نے ریاست کردستان پر قبضہ کے لیے فوجی آپریشن شروع کردیا ہے اور عراقی و کرد افواج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ لڑائی

کے باعث ہزاروں شہری کرکوک سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔عراق میں حکومتی فورسز کی جانب سے کرد جنگجووں کے زیرِ قبضہ متنازع شہر کرکوک کے نواحی علاقوں میں اہم تنصیبات پر قبضے کے بعد امریکہ نے فریقین سے ’پرامن‘ رہنے کا کہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئیرٹ نے فریقین سے کہا ہے کہ وہ ’مزید جھڑپوں سے باز رہیں۔خیال رہے کہ عراق کی حکومتی افواج نے یہ کارروائی کردستان کے خطے میں آزادی کے لیے متنازع ریفرینڈم کے انعقاد کے ایک ماہ بعد شروع کی تھی۔عراقی فوج کی اس پیش رفت سے قبل ہی لاکھوں لوگ اس شہر کو چھوڑ چکے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان ہیدر نوئیرٹ نے کہا ’امریکہ کو کرکوک کے اردگرد ہونے والے تشدد کی اطلاعات پر شدید تشویش لاحق ہے۔‘انھوں نے مزید کہا ’ہم علاقائی اور مرکزی حکومتوں کے درمیان عراقی آئین کے تحت تمام متنازع علاقوں میں پرامن، مشترکہ نظام کی حمایت کرتے ہیں۔مس نوئیرٹ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ’ عراق میں خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کو شکست دینے کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے، اور امریکہ تمام جماعتوں کے حکام کے ساتھ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کے لیے کام کر رہا ہے۔اس سے قبل عراقی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا اس کے یونٹس نے کے ون

فوجی اڈے، بابا گروگر آئل اینڈ گیس فیلڈ اور تیل کی ریاستی کمپنی کے دفاتر پر حکومتی اختیار بحال کر لیا گیا ہے۔اس سے قبل عراقی فوج نے اعلان کیا تھا کہ کے ون اڈے پر اس کی ایلیٹ یونٹ پھر سے تعینات کی جائے گی۔ یہ اڈہ کرکوک شہر سے شمال مغرب کی جانب پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔فوج کا مزید کہنا تھا کہ فوجی اہلکاروں نے فوجی ہوائی اڈے، پولیس سٹیشن، بجلی گھر اور متعدد صنعتی علاقوں سمیت کئی اہم سڑکوں، پلوں اور چوراہوں پر بھی قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…