پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

نظام شمسی میں برسوں تک سائنسدانوں کی نظروں سے اوجھل رہنے والا ایک اور سیارہ دریافت!!

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)نظام شمسی پر تحقیق کرنے والے ادارے کال ٹیک کے تحقیق دانوں کو ایسے ثبوت ملے ہیں جن کی بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ نظام شمسی میں ایک اور سیارہ موجود ہے اور وہ خاصا بڑا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک اندازے کے مطابق یہ نیپچون کے حجم جتنا بڑا سیارہ ہے جو ہمارے سورج کے گرد چکر لگاتا ہے اور اس کا مدار پلوٹو سے خاصا دور ہے۔اس سیارے کو تحقیق دانوں نے ‘پلینٹ نائن’ کا نام دیا

ہے اور یہ زمین کے مقابلے میں 10 گنا بڑا اور اس کا مدار سورج سے 20 گنا دور ہے۔ اسے سیارے کو سورج کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرنے میں 10 سے 20 ہزار سال لگتے ہیں۔اس اعلان کا مقصد یہ نہیں ہے کہ ہمارے نظام شمسی میں ایک نیا سیارہ ہے۔ خلا میں دور موجود اس سیارے کی موجودگی فی الحال نظریاتی حد تک پہنچ سکی ہے اور اب تک اس نویں سیارے کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکا ہے۔ ماہر فلکیات اب اس سیارے کو نظام شمسی میں تلاش کررہے ہیں جس کی پیش گوئی تحقیق دانوں نے کی ہے۔جنوری 2015 میں کال ٹیک کے ماہر فلکیات کونسٹینٹین بیٹیجن اور مائیک بران نے اعلان کیا تھا کہ انھیں اپنی تحقیق کے دوران ایک غیر معمولی حجم کے سیارے کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ یہ سیارہ ہمارے نظام شمسی کے بیرونی مدار میں چکر لگا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ پیش گوئی ریاضی کے تفصیلی حساب کتاب اور کمپیوٹر کے ذریعے کیے جانے والے سمولیشن کی بنیاد پر کی گئی ہے اور اب تک اس کا براہ راست مشاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔ کال ٹیک کے سائنسدان یہ سمجھتے ہیں کہ نواں سیارہ یورینس یا نیپچون جتنی بڑی جسامت کا ہوسکتا ہے اور اس کا حجم زمین کے مقابلے 10میں گنا زیادہ ہوگا۔ یہ سیارہ نیپچون کے مقابلے میں سورج سے 20 گنا زیادہ دور ہو سکتا ہے۔بین الاقوامی خلائی ادارے ناسا کے پلینیٹری سائنس کے شعبے کے ڈائریکٹر جم کرین کہتے ہیں ‘سیاروں پر

تحقیق کرنے والے سائنسدان کی حیثیت سے نئے سیارے کا امکان میرے لیے اور ہم سب کے لیے دلچسپی کی بات ہے۔ تاہم یہ کسی سیارے کی دریافت یا مشاہدہ نہیں۔ یہ یقین سے کہنا قبل از وقت ہے کہ کوئی پلینٹ ایکس وجود رکھتا ہے۔ جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ محدود مشاہدات اور حساب کتاب کی بنیاد پر ہے۔ یہ اس عمل کی شروعات ہیں اور انجام بہت دلچسپ ہو سکتا ہے۔پلینٹ ایکس کے نام سے جانا جانے والا یہ سیارہ ابھی دریافت

نہیں ہوا ہے اور سائنسدان اس موضوع پر بحث کر رہے ہیں کہ کیا یہ وجود بھی رکھتا ہے۔ بیٹیجن اور بران نے اپنے تجویز کردہ سیارے کا نام ‘پلینٹ نائن’ رکھا ہے لیکن کسی خلائی چیز کا نام رکھنے کے حقوق اس فرد کے پاس ہوتے ہیں جس نے اسے حقیقت میں دریافت کیا ہو۔ اس سے پہلے کی جانے والی تحقیقات کے دوران سیارہ نیپچون کے بعد جس بہت بڑے سیارے کی تلاش کی جا رہی تھی اسے ‘پلینٹ ایکس’ کا نام دیا گیا تھا۔اگر پیش

گوئی کے مطابق یہ سیارہ دریافت ہو جاتا ہے تو اس کے نام کی منظوری انٹرنیشنل ایسٹرانومیکل یونئن دے گی۔ یہ روایت ہے کہ سیاروں کے نام افسانوی رومی دیوتاں کے نام پر رکھے جاتے ہیں۔ماہر فلکیات نے چند بونے سیاروں اور دیگر اشیا کا مشاہدہ کیا ہے جو مدار کا چکر لگا رہی ہیں۔ ان چیزوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد کال ٹیک کی ٹیم نے پیش گوئی کی ہے کہ ممکن ہے کہ ایک بہت بڑا اور اس سے قبل غیر دریافت سیارہ پلاٹو کے

عقب میں چھپا ہوا ہو۔خلا باز اب دنیا کی طاقتور ترین دور ببینوں کی مدد سے یہ پتہ لگانے کی کوشش کریں گے کہ پیش گوئی کے مطابق کیا کوئی سیارہ اپنے مجوزہ مدار میں موجود ہے یا نہیں۔ خلا میں موجود کوئی بھی چیز جو سورج سے خاصی دور ہو اس کا پتہ لگانا یا مشاہدہ کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ لیکن سائنسدان سمجھتے ہیں کہ موجودہ خو ردبینوں کی مدد سے پلینٹ نائن کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔مائیک بران کہتے ہیں ‘میں اسے

تلاش کرنا چاہتا ہوں لیکن اگر کوئی اور اسے تلاش کرے تو بھی میں خود ہوں گا۔ اسی لیے ہم یہ تحقیق شائع کررہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ دیگر لوگ بھی متاثر ہوں گے اور تلاش شروع کریں گے’۔جم گرین کہتے ہیں ‘اگر پلینٹ ایکس وہاں موجود ہے تو ہم سب مل کر اسے تلاش کریں گے یا پھر جو معلومات ہمیں اب تک موصول ہوئی ہیں ان کی متبادل وضاحت پیش کریں گے، تو آئیے تلاش شروع کریں’۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…