ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں رات کی شفٹوں میں کام کرنیوالی خواتین کیلئے ضوابط مرتب کردیئے گئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے خواتین ملازمین کیلئے نئے ضوابط مرتب کردیئے گئے ۔سعودی اخبار کے مطابق وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے ادارے جہاں رات کی شفٹ میں کام ہوتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ شفٹوں کی تفصیل اور کام کی نوعیت سے وزارت

محنت کو مطلع کریں اور اس کی باقاعدہ اجازت حاصل کریں، رات کی شفٹوں میں کام کرنے والی خواتین کو اضافی الاونس دیا جائے ۔غیر آباد مقام پر قائم ادارے رات کی شفٹوں میں خواتین کارکنوں کو متعین نہیں کر سکیں گے ،ایسی خواتین 2 شفٹوں میں کام کرتی ہیں انہیں دوسری شفٹ کیلئے اضافی ٹرانسپورٹ

الاونس فراہم کیاجائے یا انہیں مناسب ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے ۔رات کی شفٹ میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد کم از کم 3یا اس سے زیادہ ہو، مقررہ تعداد سے کم خواتین کو رات کی شفٹ میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رات کی شفٹ میں کام کرنے والی خواتین کو مناسب ماحول فراہم

کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھیں،خواتین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی گارڈ ز فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…