بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین نے وہ کام کر دکھایا جو دنیا بھر میں کوئی بھی نہ کر سکا، روس ، امریکہ سمیت تمام ممالک حیرت زدہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فنڈواشنگٹن(آئی این پی) عالمی بنک کے صدر جم یونگ کم نے کہا ہے کہ 80کروڑ عوام کو غریب سے نجات دلانے میں مدد دینے کی چینی کوشش تاریخی ہے ، کم آمدنی والے ممالک چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں بین الاقوامی مالیاتی فنڈز اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جم یونگ نے کہا کہ یہ انسانی تاریخ کی ایک عظیم داستان ہے۔عالمی بینک کے سربراہ نے کہا کہ عالمی غربت

مٹاؤ پیش رفت میں چین کے اہم کردار ادار کرنے کی وجہ سے دنیا میں انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے والوں کی شرح 40فیصد سے گر کر10فیصد سے کم رہ گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے چین سے جو سبق حاصل کیے ہیں،وہ دوسرے متوسط آمدن والے ممالک کے لیے انتہائی مدد گارہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک ہیلتھ کیر سسٹم اوور ہال جیسے شعبوں اور چین کے دور افتادہ علاقوں میں سماجی خدمات کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے چین کے ساتھ کام کرتا رہے گا،چین کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں استفسار پر عالمی بنک کے سربراہ نے کہا کہ چین سرمایہ کاری اور برآمدات پر انحصار کم کرنے اور ملکی کھپت اور سروسز سیکٹر پر توجہ مبذول کرنے میں پیش رفت کررہا ہے۔اسی پریس کانفرنس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کراسٹائن لگارڈے نے کہا کہ آئی ایم ایف نے چین کے مالیاتی عمل انگیزی کی وجہ سے 2017 اور 2018میں اس کی اقتصادی صورتحال کو اپ گریڈ کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…