کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی حکومت نے ملک میں تعلیم کی غرض سے آنے والے غیر ملکی طلبہ کیلئے ایک نیا ٹیسٹ متعارف کرانے کا پروگرام بنا لیا ہے جس کے تحت انھیں اپنی انگریزی زبان کو قابلیت کو مزید نکھارنا ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک میں آنے والے غیر ملکی طلبہ کے لیے انگریزی زبان کے معیارات کو مزید سخت بنائے گی تا کہ تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری پیدا کی جا سکے۔
آسٹریلیا کی وزیرِ تعلیم سیمون برمنگھم کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کے خواہشمند طلبہ کو اب انگریزی زبان کا ایک ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہو گا۔ اس کے لیے ایک معیار بنا دیا گیا ہے، جس پر عمل بہت ضروری ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اس نئے سسٹم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے غیر ملکی طلبہ کو سیکھنے کے نئے مواقع دستیاب ہو سکیں گے۔آسٹریلوی حکومت کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اس وقت غیر ملکی طلبہ کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے۔