بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب، پاک فوج نے وہ کام کر دیا کہ امریکہ ہل کر رہ گیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی مزاج بدلتے ہی پاک فوج کی حکمت تبدیل،امریکہ پاک فوج کوپابندیاں لگانے کی دھمکیاں دیتارہا اور فوجی سامان کی فروخت پر پابندی عاید کئے رکھی تو روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں مزید قربت پیدا ہوگی، برطانوی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ نے

اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاک فوج نےملکی دفاع کیلئے اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے حکمت عملی تبدیل کر لی ہے ، پاک فوج کا سٹریٹجک چینج روس کی جانب ہو رہا ہے۔ اگرامریکہ پاک فوج کوپابندیاں لگانے کی دھمکیاں دیتارہا اور فوجی سامان کی فروخت پر پابندی عاید کئے رکھی تو روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں مزید قربت پیدا ہوگی۔ رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طویل عرصے تک ایک دوسرے کے دشمن تصور کئے جانے والے پاکستان اور روس کے درمیان فوجی تعاون میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہاہےاور اس کی وجہ امریکہ کا پاکستان سے روا رکھے جانا رویہ بھی ہے جبکہ اس کی دوسری بڑی وجہ امریکہ کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے بڑھتے ہوئے تعلقات بھی ہیں جس پر روس کو بے حد تشویش ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی روئیے کے باعث پاک فضائیہ جو ہمیشہ امریکی طیاروں سے لیس رہی ہے اب روس سے جدید لڑاکا طیارے خریدنے پر غور کررہی ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کاروس کی جانب جھکاؤ امریکہ کی جانب سے پاکستان کی امداد میں کٹوتی اور پاکستان کو ایف 16طیاروں کی فراہمی سے امریکہ کے انکار کے بعد شروع ہوا اور دراصل پاکستان کے پاس اپنے دفاع کو مضبوط بنانے اور بھارت کے ساتھ فوجی توازن قائم رکھنے

کیلئے دوسرے ذرائع تلاش کرنے کے سوا کوئی دوسرا چارہ کار نہیں تھا۔اس موقع پر روس اس خلا کو پر کرنے کیلئے سامنے آیا اور اس نے پاکستان کو فوجی ہیلی کاپٹر فراہم کئے ،گزشتہ سال دونوں ملکوں نےمشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں اور افغانستان اور وسط ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کرنے کے حوالے سے کو ششو ں میں روس بھی چین اورپاکستان کے ساتھ شریک ہوگیا ،

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اسی ماہ روس کے دورے پر جانے والے ہیں اور روس کے رہنما اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات میں پیدا ہونے والی خرابی سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…