اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے شکیل اعوان کی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کرلی گئی‘ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18اکتوبر سے کیس کی سماعت کرے گا‘ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ شیخ رشید نے 2013 کے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں اس لئے شیخ رشید کو نااہل کیا جائے۔ جمعہ کو شیخ رشید کی نااہلی درخواست سپریم کورٹ میں
سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 18اکتوبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ شیخ رشید کے خلاف شکیل اعوان نے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں شیخ رشید پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپانے پر شیخ رشید کو نااہل کیا جائے۔