جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ کیا چیز ہے، مجھے 16سال پہلے شمالی کوریا کے سربراہ نے بتایاتھا کہ ۔۔روسی صدر پیوٹن نے شمالی کورین ایٹمی ہتھیاروں بارے ایسا انکشاف کر دیا کہ امریکہ کو دن میں تارے میں نظر آگئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سپر پاور امریکہ کے غرور کو خاک میں ملانے والے شمالی کوریا نے اسے تگنی کا ناچ نچا رکھا ہے اور اب روسی صدر نے شمالی کورین ایٹمی ہتھیاروں بارے ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ

امریکہ کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولادی میرپیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ میں آج سے 16سال پہلے ہی جانتا تھا کہ شمالی کوریا بہت بڑا ایٹمی پروگرام چلا رہا ہے اور ایٹمی ہتھیار تیار کر چکا ہے۔ یہ بات مجھے کم جونگ ان کے والد اور اس وقت شمالی موریا کے حکمران کم جونگ ال نے اس وقت بتائی تھی جب میں 2001میں جاپان کے دورے پر جا رہا تھا۔ جاپان جاتے ہوئے شمالی کوریا میں رکا تھا اور کم جونگ ال سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ ایٹم بم بنا چکے ہیں۔ ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ عالمی پابندیاں شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام سے باز رکھنے میں مدد گار ثابت نہیں ہو سکتیں۔ وہ 2001تھا اور آج 2017ہے۔ شمالی کوریا تب سے مسلسل پابندیوں کی زد میں چلا آرہا ہے اور جس کے باوجود اس نے اپنے ایٹمی پروگرام کو بہت ترقی دی ہے۔ اب کوئی کیسے سچ سکتا ہے کہ عالمی پابندیاں اس کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ اس وقت ان کے پاس ایٹم بم تھا اب وہ ہائیڈروجن بم بھی بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی پابندیاں عائد کر کے شمالی کوریا کو اشتعال دلانے کی کیا وجہ تھی؟اس کے بعد انہوں نے فوری طور پر تمام معاہدے منسوخ کر دیئے اور اپنا ایٹمی پروگرام مزید تیز کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…