جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

’’پاکستانیوں کیلئے انتہائی پریشان کن خبر ‘‘ ایٹمی مواد سے بھرے بادل ایشیا کے ان ممالک کو لپیٹ میں لے لیں گےکیونکہ۔۔خطرناک ترین وارننگ جاری

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کا بحرالکاہل میں نئے ایٹمی تجربہ کا اعلان، ماہرین کی اب تک کی سب سے خطرناک وارننگ، پاکستان بھی خطرات کی لپیٹ میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے ایک نیا ایٹمی تجربہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس بار وہ بحرالکاہل میں دھماکہ کرے گا۔ شمالی کوریا کے بحرالکاہل میں ایٹمی تجربے کے حوالے سے ایٹمی مواد کے پھیلائو کو روکنے کیلئے بنائی گئی تنظیم سی ٹی بی ٹی نے ایک ہولناک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے بحرالکاہل میں ایٹمی تجربہ کیا تو اس سے تابکاری شعاعوں کے بادل ٹھیں گے اور کئی یورپی

اور ایشیائی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹی بی ٹی کی ایگزیکٹو سیکرٹری لیسینازربو نے ٹویٹر پر ایک نقشہ جاری کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد دو ہفتے تک تابکاری چاروں اطراف میں پھیلتی چلی جائے گی اور کئی ممالک کو لپیٹ میں لے لے گی۔ ایک امریکی مانیٹرنگ گروپ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس بار شمالی کوریا جو دھماکہ کرے گا اس سے ممکنہ طور پر 250کلو ٹن تابکاری شعاعیں پیدا ہوں گی جو سرکاری اندازے سے کہیں زیادہ ہیں۔ یہ مقدار 1945میں ہیروشیما پر گرائے گئے امریکی ایٹم بم سے 16گنا زیادہ ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…