منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک چین راہداری، افغان مسئلے کا حل،امریکی موقف مسترد،آسٹریلیا نے پاکستان کی حمایت میں اہم اعلان کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی ) پاکستان میں آسٹریلیا کی سفیر ڈاکٹر بلہا بریگیڈا نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن کو یقینی بنانے کے حوالے سے یورپی یونین کا اہم کردار رہا ہے تشدد افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات اور بات چیت ہے اس کیلئے مشترکہ کوششوں اور تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی ضرورت ہے جس کے لئے اور افغانستان میں امن کی قیام یقینی بنانے کیلئے تمام ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

یہ بات انہوں نے دورہ کوئٹہ کے موقع پر صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر بلہا بریگیڈا نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے ترقی کا زینہ ثابت ہوسکتا ہے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور مواصلات و توانائی کے شعبے میں منصوبوں کی تکمیل سے مقامی لوگوں کی سی پیک سے مستفید ہونے کے وسیع اور روشن امکانات ہیں تشدد افغان مسئلے کا حل نہیں ، افغانستان میں امن کی ضرورت ہے اور افغان مسئلہ تشدد کے بجائے مذاکرات و باہمی گفت و شنید سے ہی حل ہوسکتا ہے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں آسٹریلیاں پاکستان کی مدد کررہاہے اور اب تک سینکڑوں طالب علم اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگریاں آسٹریلیاں سے مکمل کرچکے ہیں ۔ ڈاکٹر بلہا بریگیڈا نے کہاہے کہ آسٹریلیامیں دہشت گردی کے خطرات اور سیکورٹی تھریٹس کی بناء پر حال ہی میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب اوڑھنے اور چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم آسٹریلیا کے قانون کے مطابق وہاں کے تمام شہری اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گذارتے ہیں اور انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیام امن کو یقینی بنانے کے حوالے سے یورپی یونین کا اہم کردار رہا ہے تشدد افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات اور بات چیت ہے اس کیلئے مشترکہ کوششوں اور تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی ضرورت ہے جس کے لئے اور افغانستان میں امن کی قیام یقینی بنانے کیلئے تمام ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…