ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

ایرانی نائب صدر کا بھائی کرپشن کے الزام میں گرفتار

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017 |

تہران(این این آئی) ایران کے نائب صد اسحاق جہانگیری کے بھائی اور کاروباری شخصیت مہدی جہانگیری کو مالی بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق مہدی جہانگیری ایک کاروباری شخصیت اور ’ٹورزم فینانس گروپ‘ کے مالک ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ تہران کے ایوان صنعت وتجارت کے وائس چیئرمین ہیں۔اس سے قبل انہوں نے ’ٹوررزم ٹریڈ گروپ ’سمغا‘ قائم کیا اور اس کے چیئرمین کے طور

کام کرتے رہے ہیں۔ مہدی جہانگیری سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے دور میں متعدد سرکاری عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ادھر نائب صدر اسحاق جہاں گیری نے ’ٹوئٹر‘ پراپنے ایک بیان میں اپنے بھائی مہدی جہانگیری کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے گرفتاری کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے نائب صدر کو کرپشن کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…