ا سلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے امریکن یونیورسٹی آف ایتھنز یونان سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے مطابق پاکستان سے ہر سال 50 طلباء و طالبات انجینئرنگ کیلئے ماسٹر اور گریجویشن کیلئے یونان تعلیم حاصل کریں گے اور بعدازاں آخری سمسٹر امریکن یونیورسٹی سے ہو گا اور ڈگری بھی امریکن یونیورسٹی ایتھنز سے حاصل ہوگی۔ ترجمان پی ٹی ایس سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹیسٹنگ سروس نے امریکن یونیورسٹی آف ایتھنز یونان سے معاہدہ کر لیا۔
معاہدے پر دستخط امریکن یونیورسٹی ایتھنز کے صدر اور چیرمین پی ٹی ایس نے کئے۔ معاہدے کے مطابق پاکستان سے ہرسال یونان کیلئے 50 طلباء و طالبات ماسٹر اور گریجویشن کیلئے جائیں گے اور لاسٹ سمسٹر امریکن یونیورسٹی سے کریں گے اور ڈگری بھی امریکن یونیورسٹی آف ایتھنز دے گا۔ اس سلسلہ میں پاکستان ٹیسٹنگ سروس باضابطہ طور پر اشتہار بھی جاری کرے گی معاہدے کے مطابق امریکن نیورسٹی کا ایک وفد جلد پاکستان ٹیسٹنگ سروس کا دورہ بھی کریں گا اور انتظامات کا جائزہ بھی لے گا۔