پیرس(این این آئی)ایک فرانسیسی جریدے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ قطری حکومت نے امیر قطر کی خارجہ پالیسیوں کی مخالفت کی پاداش میں حکمران خاندان آل ثانی کی 20 اہم شخصیات کو حراست میں لے رکھا ہے۔فرانسیسی جرید ے نے اپنی ایک پورٹ میں کہا کہ امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی خلیجی ممالک کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی کی مخالفت کرنے
والے حکمراں خاندان کے بیس افراد کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا ہوا ہے۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیاکہ معلومات قطر میں گرفتار ایک فرانسیسی سے ملی ہیں جس کا کہنا تھا کہ جیل میں اس کے ساتھ آل ثانی خاندان کے بیس افراد بھی قید ہیں۔فرانسیسی قیدی نے جیل میں ڈالے گئے آل ثانی خاندان کے چار افراد کے نام الشیخ طلال بن عبدالعزیز بن احمد بن علی آل ثانی، الشیخ عبداللہ بن
خلیفہ بن جاسم بن علی آل ثانی، الشیخ علی بن فہد بن جاسم بن علی آل ثانی اور الشیخ ناصر بن عبداللہ بن خلیفہ بن علی آل ثانی بتائے ہیں۔ یہ تمام افراد آل ثانی خانی کی ذیلی شاخ بن علی سے ہیں۔قیدیوں کا کہنا تھا کہ الشیخ عبداللہ بن علی آل ثانی نے گذشتہ اگست میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔