واشنگٹن(این این آئی)امریکی وائٹ ہائوس نے بتایاہے کہ شمالی کوریا کے خلاف محازکی تیاری کے لیے امریکی صدر 5ایشیائی ممالک کادورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ شمالی کوریا کے خلاف محاذ بنانے کے لیے امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نومبر میں جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویتنام اور فلپائن کا نومبر میں
دورہ کریں گے۔وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ اس دوریسے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں مدد ملے گی۔بیان کے مطابق پیونگ یانگ کے خلاف محازکی تیاری کے لیے امریکی صدر 5ایشیائی ممالک کادورہ کریں گے۔