بغداد(این این آئی)عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کردستان میں ریفرینڈم کے انعقاد سے قبل خبردار کیا ہے کہ اس کے نتیجے میں ہم ایک بے فائدہ داخلی تنازع میں الجھ کر رہ جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے کردستان کی علاقائی حکومت کے صدر مسعود بارزانی سمیت تما م کرد لیڈروں کو بدعنوان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی بد عنوانیوں اور داخلی مسائل کو
چھپانے کے لیے ریفرینڈم کو ایک ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ان مسائل میں سے ایک سرکاری ملازمین کی تن خواہوں کی عدم ادائی بھی ہے۔حیدر العبادی نے سوال اٹھایا کہ کردستان میں بڑے پیمانے ہونے والی تیل کی برآمدات میں شفافیت کیوں نہیں ہے؟شہریوں کو ان کے حسابات سے کیوں آگاہ نہیں کیا جاتا؟ ‘ان کے بہ قول کردستان کے بیشتر داخلی مسائل کا بغداد سے کوئی
تعلق نہیں ہے اور ریفرینڈم کے بعد یہ مسائل اور بھی بدتر ہوجائیں گے۔