ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داعش نے شام میں روسی جنرل ہلاک کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ مشرقی شام کے علاقے دیر الزور پر انتہا پسند جماعت داعش کی گولا باری کی زد میں آ کر ایک روسی جنرل ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے اعلان میں بتایا گیا کہ جنرل والیری اسابوف داعش کی جانب سے ھاون راکٹوں کی اچانک گولا باری کی زد میں آئے۔ ہلاک ہونے والے جنرل شامی

فوجیوں کو جنگی داو پیچ سکھانے کے لئے شامی علاقے میں موجود تھے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے روس کے اعلی فوجی عہدیدار شامی فوج کے اس کمان سینٹر کے آپریشن کنڑول روم سے وابستہ تھے جس کا مقصد دیر الزور کا قبضہ چھڑانا بتایا جاتا ہے۔ روسی جنرل بشار الاسد کو جوابدہ سپاہ کی مدد پر مامور تھے۔یاد رہے دیر الزور شام میں داعش کے زیر کنٹرول آخری

علاقہ ہے اور اس پر فی الوقت دو طرح کے حملے ہو رہے ہیں۔ پہلا حملہ روس کی بری اور فضائی فوج کی حمایت یافتہ شامی فوج کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب واشنگٹن کی سربراہی میں داعش کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحاد کی فوجی حمایت اور تعاون یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کر رہی ہیں۔شام میں روسی فوجی مداخلت کا سلسلہ ستمبر 2015 شامی فوج کی مدد کے نام پر جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…