منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

ڈارون تھیوری ترک نصاب سے خارج، جہاد اور مقدس جنگ شامل

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی میں اسکولوں کے بائیو لوجی کے نصاب سے انسانی ارتقا کی ڈارون تھیوری کو خارج کیا جا رہا ہے جبکہ ’ وطن سے محبت ‘ کے باب میں مذہبی کلاسوں میں ’جہاد‘ اور ’مقدس جنگ‘ جیسے موضوعات پڑھائے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی نے اسکولوں کے نصاب میں شامل 170 مضامین کا ازسر نو جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس جائزے میں ہائی اسکولوں میں بایئولوجی کے مضمون میں انسانی

ارتقا کے نظریے سے متعلق تمام براہ راست حوالے خارج کیے جا رہے ہیں۔ ستمبر سن 2018 سے ترک نصاب میں لائی جانے والی ان تبدیلیوں پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔اس حوالے سے ترک وزیر تعلیم عصمت یلمز کا کہنا تھا کہ ارتقائی بایئولوجی کا مضمون اْن کی وزارت کی رائے میں ہائی اسکول کے طلبا کے لیے زیادہ مشکل ہے اور اسے یونیورسٹی کی سطح پر پڑھایا جائے گا۔ترکی میں ایوولوشن یا ارتقا کا مضمون بعنوان ’ زندگی کے آغاز اور ارتقا ‘ بارہویں جماعت سے پڑھایا جاتا رہا ہے۔ اب اس باب کو’ جاندار اور ماحول‘ کے باب سے بدل دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دینی مضامین میں جہاد اور مقدس جنگ کے مضامین کو ’وطن کی محبت‘ کے باب میں شامل کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں ترک جمہوریہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک سے متعلق مواد کو بھی کم کر دیا گیا ہے۔ ترکی میں سیکولر خیالات کے حامل افراد اتاترک کو انتہائی عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اتاترک نے ریاست کو مذہب سے الگ رکھا تھا تاہم صدر ایردوان کی جماعت نے اس تقسیم کو زیادہ مذہبی نقطہ نظر کے ساتھ چیلنج کر رکھا ہے۔ اسکولوں میں طلبا کو ترک مخالف گروپوں کے بارے میں بھی تعلیم دی جائے گی۔ ان گروپوں میں کردستان ورکرز پارٹی یا پی کے کے، جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ اور امریکا میں مقیم مذہبی عالم فتح اللہ گولن کا نیٹ ورک شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…