پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی فوج کے لیے700ارب ڈالرمختص کرنیکا بل منظور

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینیٹ نے فوجی بجٹ کے لیے7سوارب ڈالرمختص کرنیکاپالیسی بل منظورکرلیا۔ بجٹ کے لیے مختص رقم افغانستان اورعراق میں سالانہ فوجی اخراجات سے بھی زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اضافی بجٹ کے ذریعے میزائل ڈیفنس پروگرام کادائرہ وسیع کیاجاسکے گا، بجٹ کی مددسے اضافی فوجی اڈے بند کرنیکی ضرورت نہیں رہیگی۔12سو سے زائد صفحات پر مشتمل بل میں فوجی تنخواہوں میں

2اعشاریہ ایک فیصد اضافہ اور شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات کے بعدمیزائل دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے 8اعشاریہ 5ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔بل میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں قائم کیسپرسکی لیب کی مصنوعات کے فیڈرل گورنمنٹ میں استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔فوج کے لیے انتہائی غیرمعمولی رقم رکھے جانے سے عالمی حلقے سوال کررہے ہیں کہ امریکانیامحاذجنگ کھولے گایاہتھیاروں کی دوڑنئی حدعبورکرلیگی؟

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…