پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرک میں چھپ کر جرمنی آنے والے 17بچوں سمیت 34افرادگرفتار

datetime 18  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)ٹرک میں چھپ کر ترکی سے جرمنی داخل ہونیوالے 17بچوں سمیت 34افرادکو گرفتارکرلیاگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن پولیس نے آٹو بان (موٹر وے) پر ایک ٹرک کو روک کر تلاشی لی تو اس کے ایک مختصر حصے میں 51 تارکین وطن چھپے ہوئے تھے۔ پولیس نے ترکی سے تعلق رکھنے والے ٹرک ڈرائیور کو انسانوں کی اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لے

لیا۔وفاقی جرمن پولیس کا کہنا تھا کہ جرمنی کے مشرقی حصے میں سے گزرنے والی موٹر وے پر روانہ ایک ٹرک کو روک کر اْس کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران پولیس کو اس ٹرک کے پیچھے نصب کنٹینر کے ایک مختصر حصے میں اکاون تارکین وطن کو چھپا کر بٹھایا ہوا تھا۔ٹرک پر لدے سامان کے پیچھے مختصر حصے میں چھپائے گئے ان تارکین وطن میں 34 بالغوں کے علاوہ سترہ بچے بھی موجود تھے۔ بالغ افراد میں چودہ خواتین اور بیس مرد شامل تھے جب کہ نابالغوں میں بھی سات کم سن بچے اور دس بچیاں تھیں۔وفاقی جرمن پولیس کا کہنا تھا کہ جب ان تارکین وطن کو باہر نکالا گیا تو اس وقت ان میں سے کئی کی حالت غیر ہو چکی تھی۔ کئی گھنٹوں سے ٹرک میں چھپے مہاجر بچوں کے علاوہ کئی بالغ افراد بھی خوراک اور پانی کی قلت کے باعث نڈھال ہو چکے تھے۔ٹرک سے نکالے جانے کے بعد ان تارکین وطن کو فوری طور پر فرینکفرٹ کے قریب ایک مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں کھانے پینے کی اشیا کے علاوہ طبی امداد بھی فراہم کی گئی۔جرمن حکام نے بتایا کہ غیر قانونی طریقے سے جرمنی پہنچنے والے ان تارکین وطن کی اکثریت کا تعلق شورش زدہ ملک عراق سے تھا۔ علاوہ ازیں پناہ کے متلاشی ان افراد میں سے

کم از کم ایک شخص نے ستمبر کے آغاز میں رومانیہ میں حکام کو سیاسی پناہ کی اپنی درخواست جمع کرائی تھی۔برلن کی جانب روانہ اس ٹرک کا ڈرائیور ترک تھا اور یہ ٹرالر بھی ترکی ہی میں رجسٹرڈ تھا۔ پولیس نے ٹرک چلانے والے ترک شہری کو انسانوں کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…