بیجنگ (آئی این پی )چین میں جنوب سے شمال کی طرف پانی کے بہائو کے منصوبے سے بیجنگ میں 11ملین افراد کو فائدہ پہنچا ہے،منصوبے کے درمیانی روٹ سے بیجنگ کو 2.6ارب کیوبک میٹر پانی فراہم کیا گیا ہے جبکہ 1.8ارب کیوبک میٹر پانی بیجنگ کے واٹر پلانٹس کو فراہم کیا گیا ہے،واٹر
پراجیکٹ کے دفتر سے جاری ہونیوالے اعدادوشمار کے مطابق 630ملین کیوبک میٹر پانی زیر زمین ذخائر میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی پانی دریا اور شہر کے مرکز میں واقع جھیل میں ڈال دیا گیا ہے ،پانی کارخ پھیرنے منصوبے کے تحت 9.5بلین کیوبک میٹر پانی ہر سال نہروں اور پائپ کے ذریعے مرکزی چین کے صوبے ہوبی کے شہر ڈانگ جیانگ کے ذخائر،ہینان اور ہیبی کے علاوہ ٹیان جن اور بیجنگ کے ذخائر میں ڈالا جائے گا،یہ منصوبہ
1952ء میں تیار کیا گیا تھا سٹیٹ کونسل نے دسمبر 2002ء میں نصف صدی کے تبادلہ ،خیال کے بعد اس کی منظوری دی تھی ۔