نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے مزید 6 بچے بلیو وہیل گیم کا شکارہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کا ایک طالبعلم بلیووہیل گیم نامی کھیل کھیلتا تھا، گیم کے ٹاسک کے مطابق اس نے اپنی کلائی بیلڈ سے کاٹ لی اور اپنے دوستوں کو اپنا یہ کارنامہ دکھا کر کہا کہ تم لوگ بزدل ہو اوریہ گیم نہیں کھیل سکتے اس کی باتوں میں آکر باقی 5 بچوں نے خود کو مضبوط ظاہرکرنے کیلئے اپنے ہاتھوں پربلیڈ اورکانٹے سے کٹ لگالئے۔
متاثرہ اسٹوڈنٹ سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ پہلے ٹاسک میں مجھے اپنے ہاتھ میں F۔57 یا بلیو وہیل کا نشان بلیڈ یا کانٹے کی مدد سے بنانا تھا اور میں نے یہ چیلنج پورا کرلیا بعد میں اپنے دوستوں کو بھی اس میں شامل کرلیا۔ سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں اور بچوں کو اپنا نشانہ بنارہا ہے، گزشتہ ماہ اس گیم کو کھیلنے کی وجہ سے 14 سالہ بھارتی نوجوان منپریت سنگھ کی خودکشی کی خبروں نے بھارت کے ساتھ پاکستانی میڈیا میں بھی ہلچل مچادی تھی ۔