ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پاک بھارت آبی سیکرٹریز سطح کے مذاکرات ناکام ہوگئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( این این آئی ) عالمی بینک کے ہیڈکوارٹرز میں پاک بھارت آبی سیکرٹریز سطح کے مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد پاکستان نے معاہدے کے تحت عالمی بینک سے ثالثی کورٹ پینل کے قیام کامطالبہ کردیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے ہیڈ کوارٹرز میں پاک بھارت آبی سیکرٹریز سطح کے مذاکرات ناکام ہو گئے۔ مذاکرات میں بھارت کشن گنگا، رتلے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کی تعمیر پر پاکستان کے تحفظات دور نہ کر سکا۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی سیکرٹریز مسئلہ حل کرنے کے لیے فورم کے چناؤ پر بھی اتفاق نہ کر سکے۔ ورلڈ بینک ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری واٹرریسورس ڈویژن عارف احمد نے کی، وفد میں سیکرٹری پاور یوسف نسیم کھوکھر، انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ، جوائنٹ سیکرٹری واٹر سید مہر علی شاہ شامل تھے۔اس سے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان دو روزہ مذاکرات یکم اگست کو ہوئے تھے جس میں یہ طے پایا تھا کہ بعض امور پر دونوں ممالک کے وفود اپنے اپنے ممالک میں حکومتوں پر مزید مشاورت کے بعد مذاکرات کے اگلے دور میں شریک ہوں گے۔اس مذاکرات میں بھارتی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا اورپاکستانی وفد کی سربراہی انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ نے کی تھی۔ ان مذاکرات میں پاکستان نے بھارت کے ایک سو بیس میگاواٹ کے میار، اڑتالیس میگاواٹ کے لوئرکلنائی اور ایک ہزار میگاواٹ کے پکال گل منصوبے پر اعتراضات عائد کئے تھے،یہ تمام منصوبے پاکستان آنے والے دریائے چناب پر بنائے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ مئی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا رخ موڑنے کا اعلان کیا تھا،اس سے قبل بھارت نے 1978میں دریائے چناب پر سلال ڈیم بنانے کی کوشش سے لیکرمقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر ڈیم کی تشکیل کا منصوبہ بنایا تھا۔اس سے قبل 1984میں بھی بھارت کی جانب سے وولر بیراج کی تعمیر، تربھل نیوی گیشن کے متنازعہ منصوبہ اور دریائے جہلم پر کشن گنگا ڈیم جبکہ 2008میں چناب کے بہا کو کم کرکے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کرنے کی مزموم کوشش کرچکا ہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…