بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

گرو گرمیت سنگھ کا جیل سے فرار ،بھارت میں ہنگامہ،پولیس اہلکاروں کی دھڑا دھڑ گرفتاریاں

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) گزشہ ماہ دو خواتین پیروکاروں کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 20 سال کی سزا پانے والے متنازع بھارتی گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی کوشش میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینئر پولیس آفیسر نے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو جیل سے فرار کرانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم پولیس کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

پولیس حکام نے صرف اتنا بتایا کہ گرفتار اہلکاروں میں سے تین کا تعلق ریاست ہریانہ سے جب کہ ایک اہلکار راجھستان سے تعلق رکھتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گرفتار پولیس اہلکاروں کو حکومت کی جانب سے گرمیت سنگھ کی سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا تھا جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق چاروں اہلکار گرمیت سنگھ کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اس کے پیروکار بن چکے تھے اور جنسی زیادتی سے متعلق کیس میں گرو گرمیت رام سنگھ کو یہی اہلکار عدالت تک لے کر آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…