ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

لندن دھماکے کی ذمے داری خطرناک دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی،ہنگامی حالت نافذ،فوج طلب

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)لندن میں زیر زمین میٹرو ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی جبکہ ایک ہزار اضافی مسلح اہلکار شہر کے اہم مقامات پر تعینات کردیے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کی شناخت سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم اس کے بارے میں معلومات ظاہرنہیں کی گئیں۔

ادھر لندن میں دہشت گردی کے خطرات کی سطح میں اضافہ کرتے ہوئے اسے کریٹیکل درجے پر کردیا گیا ہے اور شہر کے اہم مقامات پر فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھاکہ واقعے کی تحقیقات انسدادِ دہشت گردی ونگ کو سونپ دی گئی ہے اور اب تک ملنے والے شواہد سے لگتا ہے کہ دھماکا دہشت گردی کا نتیجہ تھا، جب کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کو دہشت گردی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم ٹیریزامے نے اپنے بیان میں حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے لندن کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے معمولات جاری رکھیں،صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے انہوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔تاہم برطانوی وزیراعظم نے ملک میں ایک اور حملے کے خدشے سے خبردار بھی کیا ہے۔علاوہ ازیں لندن کے میئر صادق خان نے کہا کہ دارالحکومت کی سڑکوں پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائے گی تاکہ شہریوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جاسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی لندن میں زیرزمین ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…