پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف برطانوی صحافی پال میککلین سری لنکا میں مگرمچھ کا نوالہ بن گیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(آئی این پی) سری لنکا میں معروف برطانوی صحافی پال میککلین مگرمچھ کا نوالہ بن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی اور رپورٹر پال میککلین کو مگرمچھ نے ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ سری لنکا میں پیش آیا۔ آنجہانی صحافی اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ

تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا گیا تھا۔ 25 سالہ پال میککلین ایک دریا کے کنارے اپنے ہاتھ دھو رہا تھا کہ اچانک ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور کھینچ کر پانی کے اندر لے گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی برطانوی صحافی کی تلاش شروع کر دی گئی۔ سری لنکن پولیس کے مطابق مگرمچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد ہوئی ۔ صحافی پال مککلین آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل تھے اور انہوں نے 2015 میں وہاں سے فرانسیسی زبان کے مضمون میں گریجویشن کیا تھا۔ آنجہانی صحافی ان دنوں مشہور اخبار

فنانشل ٹائمز کے ساتھ منسلک تھے۔ اخبار نے پال مککلین کی حادثاتی موت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…