ریاض (آئی این پی )سعودی عرب میں سینئر علما کمیٹی نے مظاہروںکی کال کو گناہ کا ارتکاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایسے عناصر کی جانب سے دی گئی ہے جن کا ملک و قوم سے کوئی تعلق نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمیٹی نے ٹوئیٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں کہا کہ یہ رسوائی کا شکار لوگ
ہیں جب کہ ہمارے عوام یک جہتی اور وحدتِ کلام میں اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ٹوئیٹس میں مزید کہا گیا کہ مملکت سعودی عرب میں حکم رانی اسلامی شریعت کے مطابق ہے اور اس کے کام کرنے اور نظام کے اصول امر میں مقید ہیں کہ اسلامی شریعت کی کسی طور خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔
کمیٹی کے مطابق سعودی ریاست ایک مبارک ریاست ہے جس کے ذریعے اللہ نے حق اور دین کو نصرت بخشی ہے۔ اس ریاست کے دشمن درحقیقت حق اور توحید کے دشمن ہیں۔