واشنگٹن/لندن (آئی این پی )برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو اپنے اتحاد سے نکالنے پر غور شروع کردیا ہے ۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ واشنگٹن پاکستان پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے دبائو بڑھانے کیلئے اسے اپنے
اتحاد سے نکالنے پر غور کررہا ہے ۔اخبار کے مطابق واشنگٹن پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے والے 20دہشتگرد گروپوںکے خلاف کاروائی کیلئے سخت اقدامات پر غور کررہا ہے ۔ امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ اسے قبل کسی بھی امریکی صدر نے قومی ٹیلی ویژن پر آکر
پاکستان کے بارے میں ایسی باتیں نہیں کیں۔ سابق سی آئی اے کی تجزیہ کار او ر موجودہ نیشنل سیکورٹی کونسل میں جنوبی ایشیا پالیسی کی سربراہی کرنے والی لیزا کرٹس نے گزشتہ سال حسین حقانی کے ساتھ ایک مشترکہ رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان کو ایک اتحادی کے طور پر تصور کرنا اگلی انتظامیہ
کیلئے مسائل پیدا کرتا رہے گا جس طرح اس نے پہلے کیلئے ایسا کیا تھا۔