بیجنگ (آئی این پی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کیوبا کے رہنما راہول کاسترو کے نام ایک پیغام میں حالیہ سمندری نقصان سے پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ،کیوبا کے رہنما کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں چینی صدر نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کیوبا کی عوام ، کیوبا کی کمیونسٹ
پارٹی اور حکومت کی قیادت میں اپنی مشکلات پر قابو پا لیں گے اور وہ اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر کرلیں گے ۔یاد رہے کہ سمندری طوفان ارما کیوبا کے مرکزی صوبے کیم گائے میں آٹھ ستمبر کو ٹکرایا تھاجس سے کیوبا کے شمالی ساحل پر شدید بارشیں ہوئی تھیں اور 10افراد ہلاک ہوگئے تھے، گذشتہ پچاس
سال کے دوران آنیوالے یہ سب سے شدید طوفان تھا ۔