طورخم (آئی این پی) افغانستا ن کی سرحد سے سیکیورٹی اہلکارو ں پر بم کے حملے کے بعد پاک افغان سرحد طورخم دوسرے روز بھی بند اور نیٹو سپلائی سمیت تجارتی سرگرمیاں مکمل معطل رہیں ۔ہفتہ کو پاک افغان سرحد طورخم دوسرے روز بھی بند رہی اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ سیکورٹی
ذرائع کاکہناہے کہ طورخم سرحد تا حکم ثانی بند رہیگی۔گزشتہ روز دھماکوں کے بعدیہ سرحد بندکردی گئی تھی جس میں 7 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے دستی بم کے تھے جو افغانستان کے علاقے سے پھینکے گئے۔دھماکوں کے بعد سیکورٹی فورسز
نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرحد ہر قسم کی آمد رفت کے لیے بند کردی گئی۔لنڈی کوتل آنے جانے والے راستوں پر چیکنگ بھی سخت کردی گئی ہے۔