بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شمالی کوریا کے صدر کیسا تھ بیٹھی یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئیگا لیکن یہ سب کچھ حقیقت ہے

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کو کون نہیں جانتا۔ وہ  امریکہ کو دھمکیاں دینے کے حوالے  سے پوری دنیا میں شہرت رکھتے ہیں اور ان کی نجی زندگی کے بارے میں بہت کم لوگوں کو ہی معلوم ہے تاہم اب ان کی اہلیہ کی تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جنہیں جس نے دیکھا، وہ آنکھیں جھپکنا ہی بھول گیا۔ری سول جو ملک کا سب سے طاقتور نیوکلیئر ٹیسٹ کرنے والےانجینئرز کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب میں شریک ہوئیں اور یہ تصاویر اس موقع پر لی گئیں۔  ان کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔یہاں یہ  بات یاد رہے  بھی  کہ  ری سول شادی سے پہلے معروف گلوکارہ تھیں

دریں اثنا شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق رہنما کم جونگ ان نے اپنے ملک کے جوہری اہداف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔سرکاری خبررساں ادارے کے سی این اے کے مطابق ان کا عزم امریکہ کے ساتھ عسکری طاقت میں ‘توازن’ کا قیام ہے۔کم جونگ ان کا بیان شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد سامنے آیا ہے، یہ میزائل جاپان کے اوپر سے گزرا تھا اور اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ شمالی کوریا کا سب سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے۔ اس اقدام کے بعد شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کی حمایت کرنے والی عالمی طاقتوں میں اختلاف سامنے آیا ہے۔کے سی این اے کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ وہ واضح طور پر بڑی طاقتوں کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک بیانتہا پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود جوہری طاقت کے مقاصد کو حاصل کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا مقصد ‘امریکہ کے ساتھ اصل طاقت کا توازن قائم کرنا اور امریکی حکمرانوں کو شمالی کوریا کے خلاف عسکری کارروائی کے بارے میں بات کرنے سے باز رکھنا ہے۔جمعے کو ہواسونگ 12 بیلسٹک میزائل کی لانچنگ کو کم جونگ ان نے خود دیکھا تھا۔جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق یہ میزائل فضا میں 770 کلومیٹر کی بلندی پر گیا

اور 3700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے جاپان کے شمالی ترین جزیرے ہوکائیڈو کے اوپر سے گزرتا ہوا سمندر میں جا گرا۔اس میزائل میں امریکہ فوجی اڈے گوام تک پہنچنے کی صلاحیت ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زمین سے مار طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والا شمالی کورین میزائل ہے۔جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے اس پر اپنے سخت رد عمل میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے ایسے خطرناک ایکشن کو جاپان ‘کبھی بھی برداشت نہیں کرے گا۔

‘اگر شمالی کوریا اسی راستے پر چلتا رہا تو پھر اس کا مستقبل قطعی روشن نہیں ہے۔امریکہ نے بھی شمالی کوریا کے اس اشتعال انگیز قدم کی مذمت کی اور کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کی صریحا خلاف ورزی ہے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ معاشی سطح پر چونکہ چین اور روس شمالی کوریا کے ساتھی ہیں تو اب ذمہ داری ان دونوں ممالک کی ہے کہ شمالی کوریا کے اس قدم کا جواب دیں۔امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین اور روس کو میزائل لانچ پر براہ راست کارروائی کر کے اپنی عدم برداشت کا اظہار کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے ایک میزائل فائر کیا تھا جسے ٹوکیو کی جانب سے اپنے ملک کے لیے ‘ایک بے مثل خطرہ’ قرار دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…