اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی دنیا کے اہم ملک سعودی عرب نے بھی ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی تیاری شروع کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق ایک قومی روزنامہ نے رائٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی عرب ایٹمی ریکٹر کے حصول کے لیے آئندہ ماہ ٹینڈر دے گا۔ امید کی جا رہی ہے کہ لاکھوں بلین
ڈالر کے اس سعودی ٹینڈر میں فرانس، شمالی کوریا اور چین زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے، آئندہ ہفتے ویانا میں ہونے والی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے اجلاس میں سعودی عرب کے ایٹمی ریکٹر کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ اس طرح اب سعودی عرب بھی جلد ایٹمی ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا۔