منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی استنبول میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آپ کی آمد میرے لئے مسرت اوراعزاز کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی ،اقتصادی اور دفاعی طورپر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں اور پنجاب میں ترکی کے تعاون پر مبنی منصوبے پاک ترک دوستی کی زندہ علامت ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ آپ کی قیادت میں پنجاب کی تعمیروترقی کا سفر لائق تحسین ہے اور ترکی پاکستان کے ساتھ غیر مشروط تعاون جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ترک صدرنے کہا کہ توانائی کی فراہمی اوردہشت گردی کے سدباب کیلئے حکومت پاکستان کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ترک صدرنے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے۔ترکی میں پرتپاک استقبال پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ترک حکومت اور ترک صدر کا شکریہ اد ا کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام کو ترکی کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون نے اس دوستی کو نئی جہتوں سے آشنا کیا ہے اور پنجاب میں ترکی کے تعاون سے بننے والے منصوبوں نے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے میں مدددی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترکی کی قیادت نے اپنے عمل سے عوامی خدمت کی منفرد مثال قائم کی ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ،ٹرانسپورٹ اورسولر انرجی میں تعاون پر ترک صدر کا خصوصی طور پر شکریہ اد اکیا۔  اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…