نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی سازشیں جاری ہیں، نریندر مودی 17ستمبر کو دنیا کے دوسرے بڑے ڈیم کا افتتاح کریں گے۔بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے حکم دیا تھا کہ بھارتی دریائوں سے پاکستان جانے والا اضافی پانی ملک میں زمین سیراب
کرنے پر استعمال کیا جائے اور پاکستان کا پانی مکمل طور پر بند کردیا جائے لیکن ورلڈ بینک کی مداخلت اور چین کی دھمکی کے بعد مودی فی الحال اپنی مذموم سازش پر عمل سے باز رہے تھے۔ ورلڈ بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے اور اس کے حکام نے ہی مودی کو ایسا کرنے سے روک دیا تھا
لیکن مودی نے اب پاکستان کا پانی بند کرنے کے عملی اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔سردار سرور ڈیم کی بنیاد انیس سو چھپن میں ریاست گجرات میں اس وقت کے بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے رکھی تھی۔ مودی نے ڈیم کی گہرائی ایک سو ستائیس میٹر سے بڑھا کر ایک سو اڑتیس میٹر کردی ہے
اور اس کا افتتاح اپنی سالگرہ کے روز یعنی سترہ ستمبر کو کریں گے۔