منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

’’معمر قذافی کی طرح امیر قطر کے خلاف بھی بغاوت کا آغاز‘‘لندن میں جلا وطن قطریوں نے کیا کام کر دیا؟

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

برلن(این این آئی)قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے گذشتہ روز اپنے دورہ ترکی کے دوران انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی۔ملاقات میں قطر بحران اورچارعرب ممالک کے جاری بائیکاٹ پر تبادلہ خیال کیاگیا،عرب ٹی وی کے مطابق امیر قطر کا خلیجی ممالک کے ساتھ بحران کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ ترکی کے نائب وزیراعظم اور وزیر برائے

اقتصادی امور نے ہوائی اڈے پر امیر قطر کا استقبال کیا۔بعد ازاں امیر قطر نے انقرہ میں قائم ترک صدارتی محل میں ترک صدر سے ملاقات کی۔ترک صدر سے ملاقات کے بعد امیر قطر جرمنی اور فرانس کا دورہ کریں گے جہاں وہ برلن میں جرمن چانسلر انجیلا میرکل اور فرانسیسی صدر ایمانول میکروں سے پیرس میں ملاقات کریں گے۔دوسری جانب لندن میں قطری حزب اختلاف کے زیر اہتمام ملک کے مستقبل کے حوالے سے کانفرنس جاری ہے اور اس میں مشرقِ وسطیٰ ، امریکا اور برطانیہ میں مقیم قطری حزب اختلاف کی شخصیات شریک ہیں۔ان کے درمیان بحث کے موضوعات میں قطر کی جانب سے دہشت گرد گروپوں کی امداد ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور اس خلیجی ریاست کا مستقبل نمایاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانفرنس کے شرکاء میں لارڈ پیڈی ایش ڈاؤن ، سفیر بل رچرڈسن ، آئین ڈنکن سمتھ ، جان سمپسن ، جیمی روبن ، جنرل چک والڈ ، بریگیڈئیر شلومو بروم ، ڈوف زخیم اور رکن پارلیمان ڈینیل کازینسکی نمایاں ہیں۔وہ قطر کے ماضی ، حال اور مستقبل کے امکانات سے متعلق اپنے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔قطر ، عالمی سلامتی اور استحکام کے نام سے ہونے والی اس کانفرنس کا اہتمام جلاوطن قطریوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں اصلاحات پر زوردیتے چلے آرہے ہیں۔اس کانفرنس کے منتظم قطرکی کاروباری شخصیت

اور اصلاح پسند خالد الہیل ہیں۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں مشرقِ وسطیٰ اور عالمی امور کے جن معزز اور نمایاں تبصرہ نگاروں کی حمایت حاصل ہوئی ہے،اس سے قطر کی موجودہ قیادت کی سمت کے بارے میں اندرون اور ملک پائی جانے والی تشویش کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔خالد الہیل کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کا مقصد قطر کے بارے میں درست حقائق کو اجاگر کرنا ہے

کیونکہ موجودہ قطری رجیم کے دباؤ کی وجہ سے ان کے بارے میں کوئی آواز نہیں اٹھائی جارہی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…