تیونس سٹی(این این آئی)تیونس میں ملکی پارلیمان نے ایک ایسے متنازعہ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت بد عنوانی میں ملوث یا اس سلسلے میں زیر تحقیقات ہزاروں افراد کو عام معافی دے دی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معافی ان لوگوں کے لیے ہے، جو تیونس میں انقلاب سے قبل امکانا کرپشن میں ملوث تھے۔ قانون کے حق میں 177 جبکہ مخالفت میں صرف نو ووٹ ڈالے گئے۔ معافی در اصل ان
لوگوں کے لیے ہے، جنہوں نے اپنے اعلی سرکاری افسران کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کی اور ذاتی طور پر کوئی منافع نہیں کمایا۔ ملکی صدر نے اقتصادی ترقی کے لیے اس اقدام کو ناگزیر قرار دیا ہے جبکہ ناقدین اور سیاسی تجزیہ نگاروں نے اس پیش رفت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔