پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم د ہشتگرد نہیں ، غریب مسلمان ہیں، روہنگیاکمیونٹی کی بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی )روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کو ہندوستان سے باہر نکالے جانے کے حکومت کے سخت موقف کے بعد کمیونٹی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹادیا، کمیونٹی نے عدالت میں ایک درخواست دائر کرکے کہا ہے کہ ان کا دہشتگردی اور کسی بھی دہشتگردانہ تنظیم کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی درخواست میں روہنگیاکمیونٹی نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف مسلمان ہونے کی

وجہ سے تشدد کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔ جموں میں رہنے والے7ہزار روہنگیا پناہ گزینوں نے دعوی کیا کہ ہمارا دہشتگردی سے کوئی واسطہ نہیں یہاں تک کہ جب سے ہم جموں میں رہ رہے ہیں ہمارے خلاف ایسا کوئی بھی الزام نہیں لگا۔ ہمارے درمیان سے کوئی بھی شخص دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں پایا گیا۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیاہے کہ مقامی پولیس نے ایک سال پہلے روہنگیا مسلمانوں کے خاندان کی مکمل تحقیقات کرکے معلومات جمع کی تھی۔سبھی لوگ پولیس سے مکمل تعاون کرتے ہیں ۔ہمارے درمیان ایک بھی دہشتگرد نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم غریب مسلمان ہیں ۔اس درخواست پر اگلے پیر کو سماعت ہوگی۔واضح ہوکہ وزارت داخلہ کے مطابق14ہزار روہنگیا پناہ گزیں قانونی طور پر ہندوستان میں آبادہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…