منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان ،امریکی ڈرون حملے میں داعش کے رہنما سمیت 3جنگجو ہلاک ،تعلق اورکزئی ایجنسی سے تھا،افغان حکام کا دعویٰ

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے داعش کے رہنما سمیت 3جنگجو ہلاک ہوگئے ۔جمعرات کو افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہا رمیں امریکی ڈرون حملے میں پاکستان کے قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی سے تعلق رکھنے والے داعش کے تین جنگجو مارے گئے ہیںصوبائی

حکومت کے میڈیا آفس کے بیان میں جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔بیان میں مزید کہا گیاہے کہ ڈرون حملہ ضلع نازیان کے علاقے میں کیاگیا۔عسکریت پسندوں کو ضلع نازیان کے علاقے لالما میں نشانہ بنایا گیا ۔دریں اثناء صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں دہشتگرد گروپ کا ایک رہنما بھی شامل ہے ۔پولیس کمانڈنٹ کا دعویٰ ہے کہ علاقے سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسندوں کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے تھا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…