واشنگٹن (این این آئی) سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اٹلانٹا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمی کارٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے بجائے امر شاہی قائم ہے، صرف چند امیر لوگ ملک کو چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کو دھمکی دینے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ اس کو یقین دہانی کی ضرورت ہے کہ امریکا اس پر حملہ نہیں کرے گا۔ جمی کارٹر فلسطین سے متعلق
ٹرمپ کی پالیسی سے بھی نا امید نظر ا?ئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں امن ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ترجیحات میں ہی شامل نہیں ہے