بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

اوورسیز پاکستا نیوں کیلئے خوشخبری بڑے عرب ملک نے انٹرنیٹ کے ذریعے کال پر پابندی 20ستمبر سے ختم کرنے کا اعلان کردیا‎

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب نے اگلے ہفتے سے ملک میں انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھا نے کا اعلان کردیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس بات کا اعلان سعودی عرب کے وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السوا نے کیا۔عبداللہ السوا نے بدھ کو متعدد ٹویٹس میں انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے اگلے بدھ کو پابندی اٹھائے جانے کا اعلان کیا۔ایک ٹویٹ

میں انھوں نے کہا کہ ‘اپنے ٹیلی کام کے پارٹنرز کے ہمراہ اور صارفین کو ترجیح دینے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اگلے ہفتے سے انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔عبداللہ السوا نے کہا کہ سعودی حکام اور ٹیلی کام کمپنیاں مل کر انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایپلیکیشنز جو وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کو سپورٹ کرتی ہیں وہ اگلے بدھ یعنی 20 ستمبر سے کام کرنا شروع کر دے گیں۔وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السوا نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ملک کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے لیے واٹس ایپ سے کال کرنے کا خواب تقریبا اس وقت پورا ہوا جب لوگ اس کے ذریعے کال کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کا خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا کہ ملک کی وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول پر سے پابندی اٹھانے پر بحث اپریل 2016 سے جاری ہے۔ فیڈرل نیشنل کونسل اس حق میں ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔متحدہ عرب امارات میں دو ٹیلی کام

کمپنیاں ہیں اور دونوں ہی نے گذشتہ سال سنیپ چیٹ کے ذریعے کال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔ یاد رہے کہ سنیپ چیٹ نے انٹرنیٹ کے ذریعے کال کرنے کا فیچر گذشتہ سال متعارف کرایا تھا۔متحدہ عرب امارات کی ایک تنظیم امارات سیفر انٹرنیٹ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو محمد مصطفی کا کہنا ہے کہ وہ اس دن کے انتظار میں ہیں جب لوگ مفت میں کال کر سکیں گے۔ تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا حفاظت اور سکیورٹی کو نظرانداز

کر کے نہیں کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…