نیویارک(این این آئی)عالمی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے شمالی کوریا نے ہتھیار سازی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریائی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ پیونگ یانگ اپنی خود مختاری کے تحفظ اور بقا کے حق کے لیے اپنی کوششیں دگنی کر دے گا۔ اس بیان میں نئی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ پیونگ یانگ کے
مطابق ان پابندیوں کا ہدف ریاست اور عوام کو ختم کرنا ہے۔ عالمی سلامتی کونسل کی جانب سے نئی پابندیوں کے بعد شمالی کوریا ایک طرح سے اقتصادی میدان میں بھی تنہا رہ گیا ہے۔