برلن(این این آئی)جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاہے کہ گزشتہ شب خصوصی پرواز کے ذریعے جرمنی سے ملک بدر کر کے واپس کابل بھیجے گئے افغان تارکین وطن سنجیدہ نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے ان افغان باشندوں کی ملک بدری کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تمام آٹھ افراد سنجیدہ نوعیت کے جرائم میں ملوث تھے‘۔وزیر داخلہ
کے مطابق برلن حکومت جرائم پیشہ، ملکی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے اور اپنی حقیقی شناخت سے متعلق جرمن حکام سے تعاون نہ کرنے والے افغان شہریوں کی ملک بدری کی پالیسی پر کاربند رہے گی۔