منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

سعودی قیادت کے فون نمبر قطرکے پاس ، جب چاہیں رابطہ کریں،سعودی سفیر

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

قاہرہ(این این آئی)مصر میں سعودی عرب کے سفیر اور عرب لیگ میں مملکت کے مستقل مندوب احمد قطان نے کہا ہے کہ قطر کا یہ دعویٰ قطعا بے بنیاد ہے کہ سعودی عرب اس کے خلاف سازش کررہا ہے۔ قطر جیسے معمولی حجم کے ملک کے خلاف سعودی عرب کی سازش کیسے ہوسکتی ہے۔ ریاض دوحہ کے لیے کبھی بھی خطرہ نہیں بنا ہے۔ دونوں ملکوں کی تاریخ اور جغرافیائی اہمیت میں واضح فرق ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے

کے مطابق ایک سوال کے جواب میں احمد قطان نے کہا کہ قطر چاہے تو سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی ختم کرسکتا ہے۔ مغربی ملکوں کی نسبت ریاض قطر کے لیے زیادہ قریب ہے۔ نیز امیر قطر کے پاس سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فون نمبر بھی موجود ہیں۔ وہ جب چاہیں ان سے رابطہ کرلیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے پانچ جولائی کو قطر کے ساتھ تعلقات یہ کہہ کر توڑ لیے تھے کہ دوحہ پڑوسی ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت، دہشت گردوں کی پشت پناہی اورخطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔ بائیکاٹ کرنے والے ممالک نے دوحہ کو تیرہ نکاتی مطالبات پیش کیے گئے تاہم قطر نے تمام مطالبات مسترد کردیے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…